اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

851,131FansLike
9,980FollowersFollow
563,300FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سال 2018ء ملکی سلامتی و استحکام کیلئے کلیدی کامیابیوں کا سال رہا, پاکستان مطالعاتی ادارہ برائے سلامتی و تنازعات کی سالانہ سیکیورٹی رپورٹ جاری

 

اسلام آباد (محمد جابر)  جنگجو حملوں میں 45 فیصد، جانی نقصان میں 37 فیصد کمی ہوئی۔ پاکستان میں 229 جنگجو حملے، 577 افراد ہلاک، 959 زخمی ہوئے۔ 2018ء میں 18 خودکش حملے ہوئے جو 2017ء کے مقابلے میں کہیں کم ہیں۔ سلامتی کی صورتحال غیر معمولی بہتر، ماہانہ حملوں کی تعداد کم ہو کر 19 2014 میں ماہانہ 134 حملے ہوتے تھے۔جنگجو حملوں میں بھی مسلسل کمی کا مسلسل رجحان جاری ہے۔سال 2018 ء میں سب سے زیادہ جنگجو حملے، جانی نقصان بلوچستان میں ہوا۔ بلوچستان میں ماہ جولائی میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں۔جنگجو حملوں کا 43 فیصد، مجموعی ہلاکتوں کا 61 فیصد اور زخمیوں کی تعداد کا 59 فیصد بلوچستان میں ریکارڈ ہوا۔ بلوچستان میں 99، سندھ میں 14، پنجاب میں 6 اور گلگت بلتستان میں 4 جنگجو حملے ہوئے۔خیبرپختون خوا بشمول قبائلی اضلاع میں 105 جنگجو حملے ہوئے۔ سیکیورٹی فورسز نے 176 کارروائیاں، 97 مشتبہ جگنجوئوں کو ہلاک، 360 گرفتار کو کیا۔سکیورٹی فورسز کی سب سے زیادہ توجہ سندھ، بلوچستان میں مرکوز رہی۔رہ گئی۔