اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,964FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پی سی بی عہدیداروں کے لیے ’’تحفہ ‘‘تیار کر لیا گیا

مینجنگ ڈائریکٹر وسیم خان، ڈائریکٹر میڈیا سمیع برنی اور چیف اسٹریٹجی امپلیمنٹیشن آفیسر شفقت نغمی کے ساتھ ڈائریکٹر ایچ آر خیام قیصر کیلیے بھی حال ہی میں 4 گاڑیاں خریدی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے اپنے لیے نئی کار کی ضرورت محسوس نہیں کی۔ خیام قیصر کے سوا دیگر تینوں عہدیداروں کی نئی تقرریاں ہوئی ہیں، سمیع برنی پیر کو چارج سنبھالیں گے، وہ بورڈ ہیڈکوارٹرز قذافی اسٹیڈیم میں دیگر عہدیداروں کے ساتھ میٹنگز کا سلسلہ جاری رکھیں گے، ایک ہفتے کی مصروفیات کے بعد سمیع برنی دوبارہ دبئی روانہ ہو جائیں گے، ان کی لاہور واپسی 4 فروری کو ہو گی۔ یاد رہے کہ سمیع برنی اس سے قبل آئی سی سی میں ذمہ داریاں سرانجام دے رہے تھے۔