اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

873,111FansLike
9,997FollowersFollow
567,600FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس اور گجرات کے انسپیکشن جج مجاہد مستقیم کا دورئہ گجرات

گجرات (اعجاز شاکر)لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس اور گجرات کے انسپیکشن جج مسٹر جسٹس مجاہد مستقیم کا دورہ گجرات سیشن کورٹ پہنچنے پر ایڈیشنل سیشن ون محمد جمیل نے ایڈیشنل سیشن ججز، سینئر سول ججز، و سول ججز کے ہمراہ استقبال کیا اور انہیں گجرات کی مختلف عدالتوں کا وزٹ کرایا اور مسٹر جسٹس مجاہد مستقیم کو گجرات کی عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات بارے بریفنگ دی اور انتظامی امور بارے آگاہ کیا بعد ازاں مسٹر جسٹس مجاہد مستقیم صدر بار چوہدری محمد الیاس چیچی کی دعوت پر گجرات بار پہنچے جہاں صدر بار چوہدری الیاس چیچی سیکرٹری بار علی سفیان چن نے مسٹر جسٹس مجاہد مستقیم کو ویلکم کیااور ان کی گجرات میں بطور جج تعیناتی کے دوران بار اور بنچ کے دوستانہ ماحول کی تعریف کی مسٹر جسٹس مجاہد مستقیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گجرات میں میری تعیناتی کا دور مجھے ہمیشہ یاد رہے گا کہ گجرات بار نے ہمیشہ میرے ساتھ بہت تعاون کیا اور اس بار کے وکلاء نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں اپنی پیشہ ورانہ مہارت کا لوہا منوایا ہے اس موقع پر ایڈیشنل سیشن جج محمد جمیل، سینئر سول جج محمد عامر نذیر اعوان، محمد شعیب عدیل، محمد عمران شیخ، سول جج عمر مختار چیمہ، چوہدری او رنگ زیب مرل ایڈووکیٹ، مرزا ندیم اختر ایڈووکیٹ، چوہدری حماد نجیب ایڈووکیٹ، شاہد بشیر کمبوہ ایڈووکیٹ سمیت وکلاء کی کثیر تعداد موجود تھی