اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,197FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

وہاڑی: ہسپتال کے واش روم سے نومولود کی نعش برآمد

وہاڑی(میاں شہزاد ندیم ) ڈی ایچ کیو ہسپتال کے آؤٹ ڈورگائنی وارڈ کے واش روم سے نومولود بچے کی نعشبرآمد ہوئی ، ہسپتال میں کام کرنیوالی خاکروب خاتون خالدہ کا کہنا ہے کہ واش روم گئی تو نومولود کی لاش پائپ میں پھنسی ہوئی تھی، پولیس نے خاکروب کا بیان قلمبند کرلیا، ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر فاضل کا کہنا ہے کہ نعش باہر سے کسی نے پھینکی ، نعش کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی کرایا جارہا ہے ، ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کا ٹھیا کی ہدایت پرڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی کے گائنی وارڈ کے واش روم سے بچے کی لاش ملنے کا واقعہ پر انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی جسے 24 گھنٹے میں رپورٹ دینے کی ہدایت کردی گئی ہے ، انکوائر ی کمیٹی میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد جاوید خالد ، ایم ایس ڈی ایچ کیو وہاڑی ڈاکٹر محمد فاضل ، ڈی ایم ایس ڈاکٹر محمد عابد،گائنا کا لوجسٹ ڈاکٹر فوزیہ ناز، ا ے ایم ایس ڈاکٹرعبد القیوم خان شامل ہیں ، لاش کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، انتظامیہ نے نعش غائب کرنے کی کوشش کی تاہم صحافیوں نے پہنچ کوشش ناکام بنا دی، ڈاکٹر فاضل نے کہا واقعہ کا لیبر روم سے کوئی تعلق نہیں، بچہ ہمارے ریکارڈ میں نہیں، شہری تنظیموں نے کہا گارڈز ، سکیورٹی کیمروں اور عملہ کی موجودگی کے باوجود نعش کا برآمد ہونا پریشان کن ہے ، لاہور کے علاقے ساندہ میں شام نگر سے کوڑھے کے ڈھیر سے نومولود بچے کی لاش برآمد ہوگئی، لاش دیکھ کر لوگوں نے پولیس کواطلاع دی، پولیس کے مطابق سنگدل ماں اپنا گناہ چھپانے کیلئے بچے کی لاش کوڑے پر پھینک کر گئی ہے ۔