اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

845,751FansLike
9,979FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سابق DPO گجرات کامران ممتاز کو نیب لاہورنے گرفتار کر لیا

گجرات(اعجازاحمد شاکر)گجرات پولیس کے میگا کرپشن سکینڈل میں اہم پیش رفت، رائے اعجاز کے بعد سابق ایس پی گجرات کامران ممتاز بھی گرفتار۔کرپشن کا انکشاف سابق ڈی پی او گجرات سہیل ظفر چھٹہ کے دور میں ہوا جس کے بعد نیب باقاعدہ انکوائری کے بعد کراچی سے ایس ایس پی رائے اعجاز کو گرفتار کیا تو پولیس کے محکمہ میں تھرتھلی مچ گئی ۔نیب نے رائے اعجاز کے ساتھ ساتھ اکاؤنٹس آفس گجرات کے سابق ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر چن پیر ،اکاؤنٹ آفیسر محمد افضل، سینئر اکاؤنٹ آفیسر محمد اشرف، پولیس ملازم محمد فیاض، آغارمیض سمیت دو پٹرول پمپ مالکان کو بھی حراست میں لے لیا تھااور اب نیب نے اس کیس کے ایک اور کردار ایس پی کامران ممتاز کو بھی گرفتار کر لیا۔ جو اس سےقبل امریکہ میں پیشہ ورانہ کورس پر تھے۔دوسری طرف کیس میں گرفتار رائے اعجاز احمد کو جوڈیشل کیا جا چکا ہے جبکہ سابق ڈی پی او گجرات رائے ضمیر الحق تاحال گرفتار ہوئے ہیں اور نہ ہی انہوں نے گرفتاری پیش کی ہے۔