اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,195FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

گوگل کا ڈوڈل کے ذریعے عبدالحفیظ کاردار کو خراج تحسین

گوگل نے پاکستان کرکٹ کی تاریخ کے پہلے کپتان اور عظیم کرکٹر عبدالحفیظ کاردار کا ڈوڈل بنا کر انہیں خرج تحسین پیش کیا ہے۔عبدالحفیظ کاردار قیام پاکستان کے بعد پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والی پاکستانی ٹیم کے کپتان تھے اور انہیں پاکستان کرکٹ کی تاریخ کے عظیم ترین کپتانوں میں سے ایک شمار کیا جاتا ہے۔عبدالحفیظ کاردار 17 جنوری 1925 کو لاہور میں پیدا ہوئے اور اسلامیہ کالج سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد کرکٹ کے میدانوں میں قدم رکھا۔22 جون 1946 کو انہوں نے قیام پاکستان سے قبل متحدہ ہندوستان میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں بھارتی ٹیم کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کیا۔وہ ان تین کھلاڑیوں میں شامل ہیں، جنہوں نے ہندوستان اور پاکستان، دونوں کی نمائندگی کی، ان کے علاوہ عامر الٰہی اور گل محمد نے بھی یہ اعزاز حاصل کیا۔تقسیم ہند کے بعد انہیں پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والی پاکستانی ٹیم کی قیادت کا اعزاز حاصل ہوا اور انہی کی زیر قیادت پاکستان نے انگلینڈ کو اس کے میدانوں پر پہلی مرتبہ شکست دینے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔پاکستان کرکٹ کو ابتدا میں ہی عملی طور پر شناخت دینے والے عبدالحفیظ کاردار کی قیادت میں پاکستان نے ٹیسٹ کھیلنے والی تمام اقوام کے خلاف اپنی پہلی سیریز میں ایک میچ جیتا، جو ان کی قائدانہ صلاحیتوں کا مظہر تھا۔ہندوستان کے خلاف لکھنئو، انگلینڈ کے خلاف اوول، ویسٹ انڈیز کے خلاف پورٹ آف اسپین میں اور پاکستان کا دورہ کرنے والی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے خلاف ہوم گراؤنڈ میں عبدالحفیظ کاردار کی عمدہ قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت پاکستان نے کامیابی حاصل کر کے پاکستان کرکٹ کو مضبوط بنیاد فراہم کی۔عبدالحفیظ کاردار نے 23 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی قیادت کی جس میں سے 6 میچوں میں فتح اور 6 میں ناکامی ہوئی جبکہ بقیہ میچ ڈرا ہوئے۔ وہ 21 اپریل 1996 کو اسلام آباد میں 71 برس کی عمر میں اس جہان فانی سے کوچ کر گئے تھے۔