اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,986FansLike
9,992FollowersFollow
565,400FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

میشا شفیع کا علی ظفر کیخلاف بیان پر پابندی کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان

لاہور: میشا شفیع کی وکیل نے میڈیا پر علی ظفر کے خلاف گلوکارہ کے بیان بازی پر پابندی عائد کرنے سے متعلق عدالتی فیصلے کو چیلنج کرنے کااعلان کیا ہے۔ گلوکار علی ظفر کی درخواست پر لاہور کی سول عدالت نے میشا شفیع کو گلوکار کے خلاف میڈیا پر بیانات جاری کرنے سے روک دیا تھا، عدالت نے فیصلے میں کہا تھا کہ میشا شفیع میڈیا پر علی ظفر کے خلاف بیان جاری نہیں کرسکتی۔گلوکارہ میشا شفیع کی وکیل نگہت داد نے عدالتی فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میشا شفیع نے اپنی پہلی ٹوئٹ کے بعد سے کوئی بیان نہیں دیا اس کے باوجود ایسا فیصلہ دراصل ہتک عزت کے قانون کا نتیجہ ہے، عورت کو خاموش کروانے کےلیے لوگ قانون کو کسی بھی حد تک استعمال کرسکتے ہیں۔وکیل کا مزید کہنا تھا کہ تحریری فیصلہ ملتے ہی میشا شفیع کے وکلا اسے چیلنج کریں گے۔