اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

845,946FansLike
9,978FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

بھارت سرکار کو موت کے بعد قادر خان کی فنی خدمات کا خیال آہی گیا

ممبئی: بھارت سرکار نے لیجنڈ اداکار قادر خان کی موت کے 25 روز بعد انہیں ملک کے چوتھے بڑے سول اعزاز پدماشری ایوارڈ سے نوازنے کا فیصلہ کیا ہے۔31 دسمبر 2018 کو اس جہان فانی سے کوچ کرنے والے بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار قادر خان کو ان کی خدمات کے اعتراف میں بھارت کے چوتھے بڑے سول اعزاز پدماشری سے نوازاجائے گا۔ قادر خان کو پدماشری ایوارڈ دینے کا اعلان گزشتہ روز بھارت کے 70 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر کیاگیا۔ ایوارڈ دینے کی تقریب رواں برس مارچ یا اپریل میں بھارتی ایوان صدر میں منعقد کی جائے گی اوربھارتی صدر رام ناتھ کووند ایوارڈ دیں گے۔قادر خان نا صرف بالی ووڈ کے بہترین اداکار تھےبلکہ انہوں نے بے شمار سپر ہٹ ہندی فلموں کے لیے اسکرین پلے اور مکالمے بھی لکھے۔ 70 اور80 کی دہائی میں وہ بالی ووڈ میں منفی کرداروں کے لیے مشہور تھے تاہم انہوں نے مزاحیہ اداکاری میں بھی اپنا لوہا منوایا۔ ان کی جوڑی اداکار گووندا اورشکتی کپور کے ساتھ بے حد ہٹ رہی۔واضح رہے کہ 2016 میں قادر خان نے بھارتی حکومت کو انہیں پدماشری ایوارڈ نا دئیے جانے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایاتھا۔ ایک ویب سائٹ کو دئیے گئے انٹرویو میں قادر خان نے ان تمام لوگوں کا شکریہ اداکیا تھا جنہوں نے ان کا نام پدماشری ایوارڈ کے لیے تجویز کیاتھا، تام ان کاکہنا تھا کہ اگر حکومت کو ایسا لگتا ہے کہ میں نے اچھا کام کیا ہے تو وہ مجھے ایوارڈ دے گی لیکن اچھی بات ہے کہ مجھے ایوارڈ نہیں ملا کیونکہ میں نے کبھی بھی کسی کے سامنے کسی چیز کے لیے خوشامد نہیں کی اور نا ہی کبھی کروں گا۔قادر خان کا مزید کہنا تھا میرے لیے ایوارڈ بڑی چیز نہیں ہے، پہلے ایوارڈ ایمانداری سے دئیے جاتے تھے لیکن اب ایسا نہیں ہے لوگ اب دوسروں کی عزت کرنا بھول گئے ہیں۔

7