اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

855,909FansLike
9,984FollowersFollow
564,300FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

جہلم: خدمت سنٹرز کی سہولیات کے حوالے سے DPOجہلم نے شہریوں میں پمفلٹ تقسیم کئے۔۔۔

جہلم(نجف شہزاد سے) خدمت سنٹرزجہلم میں دی جانے والی سہولیات سے آگاہ کرنے کیلئے ڈی پی او جہلم سید حماد عابد کی سربراہی میں مقامی پولیس نے شہریوں میں پمفلٹ تقسیم کئے۔واضح رہے کہ خدمت سینٹر کا افتتاح کچھ عرصہ قبل کر دیا گیا تھا مگر شہریوں کی آگاہی کے لیے آج پمفلٹ تقسیم کیے گئے۔ڈی پی او جہلم سید حمادعابد کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ضلع جہلم میں تین خدمت مرکز سنٹرز قائم کئے گئے ہیں تاکہ ایک ہی چھت تلے شہریوں کو تمام تر سہولیات مل سکیں ۔پولیس اورعوام میں پیار کو بڑھانے کے لیے شہریوں میں پمفلٹ کے ساتھ پھول بھی دیے گئے۔دوسری جانب شہریوں نے اعلی حکام کی اس کاوش کو خوب سراہا۔