اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

844,117FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سلامتی کونسل میں توسیع تمام ممالک کے مفاد میں ہونی چاہیے‘ ملیحہ لودھی

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ مزید مستقل اراکین سلامتی کونسل کوغیرفعال نہیں بنا دیں گے۔تفصیلات کے مطابق سلامتی کونسل اصلاحات پرجاری مذاکرات میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے اصولی مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل میں توسیع تمام ممالک کے مفاد میں ہونی چاہیے۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ چند ممالک کی خواہش مذاکراتی عمل کامیاب نہیں ہونے دے رہی، مزید مستقل اراکین سلامتی کونسل کوغیرفعال نہیں بنا دیں گے۔پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے مزید کہا کہ غیرمستقل اراکین کوشفاف، فعال، موئثربنانے کا بہترین ذریعہ ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ سال 21 نومبر کو اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ غیرمستقل ارکان کی تعداد میں اضافے سے چھوٹے ممالک اور تاریخی طورپرنظرانداز خطوں کو نمائندگی ملے گی۔پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ مستقل رکنیت کے خواہاں ممالک کی تنگ نظری اور مفاد پرستی اصلاحات کی راہ میں رکاوٹ ہے، اقوام متحدہ چند ممالک کا نہیں سب ممالک کا ادارہ ہے۔