گجرات: ضلع کونسل اجلاس میں سپیکر شیر افگن کی اپوزیشن کو منت و سماجت۔۔۔!

گجرات(وقاص احسان سے)سپیکر شیر افگن کی اپوزیشن کو ترس کھا نے اور آج کو غصہ کسی اور دن نکالے کی منت سماجت۔۔۔تفصیلات کے مطابق ضلع کونسل گجرات کے اجلاس میں سپیکر شیر افگن کا کہنا تھا کہ آج میں اکیلا ہوں لہٰذا اپوزیشن مجھ پر ترس کھائے اور آج کا غصہ کسی اور دن نکال لے
جس پر اپوزیشن نے شیرافگن کے ترلوں کی لاج رکھ لی اور اجلاس کی کاروائی مکمل کی گئیں۔اجلاس میں ضلع کونسل کے آفیسرز سمیت یونین کونسلز کےچےئرمینوں نے کثیر تعدادمیں شرکت کی۔اجلاس میں شہداء ساہیوال کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی