اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,042FansLike
9,980FollowersFollow
562,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

قطر فٹ بل کا ایشین چمپیئن بن گیا

قطر نے متحدہ عرب امارات میں تماشائیوں کی جانب سے بدترین استقبال کے باوجود میزبان ٹیم کو سیمی فائنل میں عبرت ناک شکست کے بعد فائنل میں جاپان جیسی مضبوط ٹیم کو 3-1 سے پچھاڑ کرپہلی مرتبہ فٹ بال کا ایشین چمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ابو ظہبی میں کھیلے گئے ایشین کپ کے فائنل میں قطر کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور جاپان جیسی برق رفتار ٹیم کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا۔سوڈانی نژاد اسٹرائیکر المعیز علی نے پہلا گول کیا جس کے بعد عبدالعزیز حاتم نے دوسرا اور اکرم عفیف نے تیسرا گول کرکے متحدہ عرب امارات میں بدترین مخالف تماشائیوں کے سامنے اپنی ٹیم اور شائقین کو سرخرو کردیا۔قطر کی فٹ بال کی تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ہے کہ قومی ٹیم نے ایشیا کپ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا اس سے قبل کوارٹر فائنل سے آگے نہیں جاسکی تھی۔دوسری جانب جاپان نے ریکارڈ 4 مرتبہ ایشین کپ جیتا اور فائنل میں کبھی شکست نہیں ہوئی تھی، جاپان 2011 میں آخری مرتبہ ایشین چمپیئن بنا تھا۔جاپان کو ایشین کپ میں قطر سے پہلی اور واحد شکست 31 برس قبل ہوئی تھی۔یاد رہے کہ30  جنوری کو قطر اور میزبان متحدہ عرب امارات کے درمیان کھیلے گئے سیمی فائنل میں تماشائیوں کی جانب سے قطری کھلاڑیوں پر چپل اور جوتے پھینکے جانے پر خاصی بدمزگی ہوئی تھی تاہم مہمان ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا تھا اور میچ بھی باآسانی جیت گئی تھی۔