اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

845,946FansLike
9,978FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

امریکا نے روس کے ساتھ ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق معاہدہ معطل کردیا

واشنگٹن / ماسکو: امریکا نے روس کے ساتھ ایٹمی ہتھیاروں کےکنٹرول کامعاہدہ معطل کردیا ہے جس کے بعد دونوں ملک ایک دوسرے کے خلاف دھمکیوں پر اتر آئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روس اور امریکا کے درمیان 1987 میں جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ سے متعلق معاہدہ انٹرمیڈی ایٹ رینج نیوکلئیر فورسز ٹریٹی (آئی این ایف) طے پایا تھا۔ اس معاہدے کا مقصد وسیع سطح پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی دوڑ کو روکنا تھا۔امریکا الزام عائد کرتا ہے کہ روس آئی این ایف کی خلاف ورزی جاری رکھے ہوئے ہے جب کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی گزشتہ برس اس معاہدے سے دستبردار ہونے کا عندیہ دیا تھا اور اب امریکا نے روس کے ساتھ ایٹمی ہتھیاروں کے کنٹرول کے معاہدے سے دستبرداری کا اعلان کردیا ہے۔امریکا کی جانب سے انٹرمیڈی ایٹ رینج نیوکلئیر فورسز ٹریٹی کی معطلی کے اعلان کے بعد روس اور امریکا ایک دوسرے کو دھمکیوں پر اتر آئے ہیں۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ اگر روس نے اپنے موقف میں تبدیلی نہ کی تو چھ ماہ بعد اس معاہدے پر جاری عمل درآمد بند کر دیا جائے گا۔دوسری جانب روس کے نائب وزیرِ خارجہ سرگئی ریاب کوو نے کہا ہے کہ روس اسلحے پر کنٹرول اور عدم پھیلاؤ سے متعلق ذمہ داریاں مسلسل اور غیر مشروط نبھا رہا ہے، امریکا کے اس اقدام سے جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کی عالمی کوششوں کو شدید جھٹکا لگے گا۔