جہلم: پتھر دل "ماں "نومولود کو ہسپتال میں بے آسرا چھوڑ کر فرار۔۔۔۔!

جہلم(نجف شہزاد سے)بچے کو معذور دیکھ کر ماں کا دل پتھر ہو گیا۔نومولود کو بستر پر چھوڑ کر ماں فرار ہو گئی۔ہسپتال ذرائع کے مطابق سول ہسپتال جہلم کی گائنی وارڈ میں دو روز قبل پیدا ہونے والا بچہ ہاتھوں اور ٹانگوں سے معذور تھا۔موقع پا کر ماں بچے کو ہسپتال میں چھوڑ کر مبینہ طور پر فرار ہو گئی۔انتظامیہ کے مطابق بچہ چلڈرن وارڈ کے شعبہ انتہائی نگہداشت میں ہے اور دو روز گزرنے کے باوجود کوئی وارث بچے کی خیریت دریافت کرنے نہیں آیا ۔اورنہ ہی ہماری وارثوں تک کوئی رسائی ہو سکی ہے۔