راولپنڈی: تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن، 2ٹرک سامان ضبط۔۔۔

راولپنڈی(عامر عباسی سے)راولپنڈی میں تجازوات مافیا کیخلاف گرینڈ آپریشن، 2ٹرک سامان ضبط کر لیا گیا۔میونسپل کارپوریشن راولپنڈی نے آپریشن پیر ودھائی کے مصروف ترین بوکڑہ روڈ اور مین پیر ودھائی روڈ پر کیا۔ دوران آپریشن چند مقامات پر میونسپل کارپوریشن کے عملے کو مزاحمت کا بھی سامناکرنا پڑا۔ اہل علاقہ نے انتظامیہ کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ ا س بازار میں تل دھرنے کو جگہ نہیں، گزرنے کا راستہ مشکل سے ملتا تھا ۔حکومت کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے شہریوں کا کہنا تھا کہ تجاوزات مافیا کیخلاف آپریشن ضرور ہونے چاہئے ۔