اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

869,784FansLike
9,992FollowersFollow
566,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

امریکی صدر اپنے داخلیمسئلے کا بوجھ عراق پر نہ ڈالے ۔صدر برہم صالح

بغداد: عراق کے صدر برھم صالح نے صدر ٹرمپ کے ایران پر نظر رکھنے کے لیے امریکی فوج کی شام سے عراق منتقلی کے بیان کومسترد کردیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق عراقی صدر برھم صالح نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے ایران کی نگرانی کے لیے شام سے امریکی فوج کو عراق میں منتقل کرنے کی ہم سے اجازت نہیں لی ہے۔ اس لیے اس بیان کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔عراقی صدر نے مزید کہا کہ امریکی فوج کی عراق میں موجودگی دو ممالک کے درمیان دہشت گردی کے خلاف جنگ کے ایک معاہدے کے نتیجے میں ہے اور یہ کافی ہے، اس لیے امریکا اپنے داخلی مسئلے کا بوجھ عراق پر مت ڈالے۔عراقی صدر برھم صالح نے مزید کہا کہ یہ عراق کا بنیادی حق ہے کہ ہمسائے ممالک کے ساتھ خوشگوار دو طرفہ تعلقات استوار رکھے اور اس پر عراق کسی دوسرے ملک کا دباؤ برداشت نہیں کرے گا۔امریکی صدر نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ شام سے امریکی فوجوں کو عراق منتقل کیا جائے گا تاکہ خطے کی صورت حال پر نظر رکھئی جا سکے بالخصوص ایران کی نگرانی کے لیے عراق میں امریکی فوج کی موجودگی ضروری ہے۔