اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,195FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

اٹلی: انڈین سفارتخانہ کے سامنے ہزاروں افراد کا احتجاجی مظاہرہ، انڈین آرمی مردہ باد کے نعرے۔۔!

اٹلی(ملک زاہد زمان سے)بھارتی فوج کی کشمیریوں پر ظلم و بربریت کیخلاف اٹلی میں انڈین سفارت خانے کے سامنے بھرپور احتجاجی مظاہرہ۔۔۔۔مظاہرین میں پاکستانی کمیونٹی ، کشمیری کمیونٹی اور سکھ کمیونٹی نےبھرپور شرکت کی ۔انڈین فوج مردہ باد،کشمیر کی آزادی تک جنگ رہے گی، مقبوضہ وادی میں مسلمانوں پر ظلم بند کرو،ہم چھین کے لیں گے آزادی جیسے فلک شگاف نعروں انڈین سفارتخانہ گونجتا رہا۔ مظاہرے کے آرگنائزر چوہدری عبدالرحمن پلاہوڑی نے نیوز الرٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں مسلمانوں پر بھارتی فوج کےکیخلاف ہم آج سڑکوں پر نکلے ہیں اور انڈین سفارت خانہ کے سامنے احتجاج ریکارڈ کرا کے بھارت کا دوغلا چہرہ پورے دُنیا کو دیکھائیں گے۔احتجاج میں شریک دیگر مظاہرین نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کشمیریوں پر ہونیوالے ظلم و بربریت کیخلاف بھرپور مذمت کی۔
مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ عالمی طاقتوں کو کشمیریوں پر کئے جانے ظلم کے خلاف انڈیا کا بایئکاٹ کرنا چاہیے۔ انڈین فوج آئےروز کنٹرول لائن کی خلاف ورزیاں ں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ہماری فوج کی صلاحیتوں کے سامنے بزدل فوج ٹھہر نہیں سکتی۔آرگنائزر چوہدری عبدالرحمن پلاہوڑی نے مظاہرین کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ 2ماہ کی محنت کے بعد آج الحمدللہ ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کرکے بھارت کا مکروہ چہرہ دُنیا سامنے لایا اور آگے بھی انشاء اللہ ہم فری کشمیر اور فری خالصتان کیلئے ہر پلیٹ فارم پر آواز اُٹھاتے رہیں گے۔