اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

856,105FansLike
9,985FollowersFollow
564,400FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

دنیا بھر میں کینسر کی بیماری اموات کی دوسری بڑی وجہ تصور کی جاتی ہے :ماہرین

دنیا بھر میں کینسر کی بیماری اموات کی دوسری بڑی وجہ تصور کی جاتی ہے :ماہرین,  کینسر کے عالمی دن کے موقع پر شفا انٹر نیشنل ہسپتال اسلام آباد میں سیمینار کا انعقاد

اسلام آباد( محمد جابر ) کینسر کے عالمی دن کی مناسبت سے شفا انٹرنیشنل اسلام آباد میں آگہی کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ڈاکٹرز، نرسز، پری میڈیکل سٹاف طلباء،طالبات اور جڑواں شہروں سے تعلق رکھنے والے دیگر افراد نے شرکت کی ۔اس دن کو منانے کا مقصد لوگوں میں کینسر کی بیماریوں سے متعلق آگہی اور شعور پیدا کرنا ہے ۔ماہر امراض کینسر ڈاکٹر محمد فرخ نے کہا کہ پاکستان آبادی کے لحاظ سے ساتواں بڑا ملک ہے ایک اندازے کے مطابق 148041 کینسر کے نئے کیسز سامنے آتے ہیں۔ڈاکٹر صنم یاسر( کنسلٹنٹ ریڈیالوجسٹ شفا انٹر نیشنل ہسپتال) کا کہنا تھا کے کینسر کی تشخیص کے لئے میمو گرافی، الٹراساونڈ ،سی ٹی،ایم آر آئی وغیرہ کی جا سکتی ہے۔جبکہ ڈاکٹر یاسر رحمان ( ماہر میڈیکل آنکالوجی) نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کینسر سے ہونے والی اموات 65 فیصد غریب ممالک میں ہوتی ہیں جبکہ کینسر سے بچاؤ سے آگہی، علاج معالجہ کی دستیابی سے بہت ساری جان بچ سکتی ہیں اس موقع پر ڈاکٹر محمد اسرار کا کہنا تھا کہ تمباکونوشی فاسٹ فوڈ سے پرہیز،مرغن غذاؤں کے استعمال سے پرہیز کرکے جان لیوا بیماری سے بچاؤ ممکن ہوسکتا ہے