کھاریاں: 92نیوز کی کامیابیوں کے 4سال ۔۔۔”کھاریاں پریس کلب”میں جشن کا سماں۔۔۔۔

کھاریاں(علی اکبرسے) نائنٹی ٹو نیوز کی چوتھی سالگرہ کے موقع پر کھاریاں پریس کلب میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔سیاسی ، سماجی اور کاروباری شخصیات سمیت دیگر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے معززین کی بھرپور شرکت۔4سال کے مختصر دور میں بے شمار کامیابی سمیٹے ہوئے ترقی کی منازل طے کرنے پر مہمانوں نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے نئی ٹیکنالوجی کے ساتھ باوثوق خبریں نشر کرنے پر نائنٹی ٹو نیوز کو دیگر چینلز سے یکتا قرار دیا۔دوران تقریب معززمہمانوں نے چیئرمین کھاریاں پریس کلب ندیم اللہ گیلانی کو 92نیوز کا کھاریاں سے تحصیل رپورٹر مقرر ہونے پر مبارکباددی ۔معززین نے کوالٹی رپورٹنگ اور حالات حاضرہ کے پروگرام کی تعریف کی اور کہا کہ نائنٹی ٹو نیوزنے اپنے ہم عصر چینلز میں ایک بہترین مقام بنا لیا ہے۔تقریب میں 92نیوز گجرات کے بیورو چیف چوہدری شاہد اختر اور ضلع بھر کے نمائندوں سمیت مقامی ایم این اے، ایم پی اے اور دیگر سیاسی سماجی و کاروباری شخصیات نے بھر شرکت کی۔