اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,530FansLike
9,981FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پی ایس ایل کیلئے انتظامات جلد مکمل کر لینگے

سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا ہے کہ اس سال کراچی میں ہونے والے پی ایس ایل کے فائنل سمیت 5 میچوں کے لیے تمام تر اقدامات کو جلد سے جلد مکمل کر لیا جائے گا۔کمشنر ہاؤس کراچی میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا کہ اس سلسلے میں اس مرتبہ پورے شہر کو خوبصورت بنایا جارہا ہے اور اس کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر بننے والی کمیٹی نے تمام انتظامات کو حتمی شکل دینا شروع کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 17 فروری سے 17 مارچ کے دوران تمام ڈسٹرکٹ میں روڈ کٹنگ پر پابندی عائد کی جا رہی ہے جبکہ اس دوران تمام اشتہاری کمپنیوں کو کے ایم سی اور ڈی ایم سیز کی جانب سے دئیے جانے والے اجازت نامے بھی منسوخ کر دئیے جائیں گے۔سعید غنی نے مزید کہا کہ شہر کے تمام چوراہوں اور عوامی مقامات پر عوام کی سہولتوں کے لیے میچ کو براہ راست دکھانے کے لیے بڑی اسکرینیں نصب کی جائیں گی۔اجلاس میں مئیر کراچی وسیم اختر، سیکریٹری بلدیات خالد حیدر شاہ، کمشنر کراچی افتخار شالوانی و دیگر نے شرکت کی