اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

844,117FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

چاکلیٹ چکھنے کی میٹھی سی نوکری

کیا چھوٹے، کیا بڑے چاکلیٹ کے دیوانے ہر جگہ مل جاتے ہیں اور اگر یہ دیوانہ پن نوکری میں تبدیل ہو جائے تو کیا ہی کہنے۔چاکلیٹ بنانے والی بین الاقوامی کمپنی نے ایک ایسی نوکری کا اعلان کیا ہے جسے حاصل کرنے کے لیے چند امیداوار نہیں بلکہ آدھی سے زیادہ دنیا اس کی امیدوار ہو سکتی ہے۔چاکلیٹ بنانے والی اس معروف کمپنی کو اپنی چاکلیٹ چکھنے کے لیے جزوی نوکری کے لیے چار ٹیسٹر یعنی ذائقہ چکھنے والوں کی ضرورت ہے۔نوکری کے اشتہار میں کمپنی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ انہیں کسی ایسے شخص کی تلاش ہے جس میں کنفیکشنری یعنی مٹھائی یا اس جیسی کھانے کی اشیاء کی چاہت ہو اور اس کے زبان کی ذائقے کی حِس بہت تیز ہو تاکہ نئی بننے والی مصنوعات کا سیمپل چھکنے کے بعد ان پر دیانت دارانہ رد عمل دے سکے۔اس نوکری کے لیے امیدواروں کو نوکری حاصل کرنے سے پہلے بہت سے چاکلیٹ چیلینجز سے گزرنا ہو گا جن میں دیکھا جائے گا کہ آیا وہ لوگ کنفیکشنری مصنوعات میں باریک سے باریک فرق بھی محسوس کر سکتے ہیں یا نہیں۔اس مزے کی نوکری کے ساتھ ایک اور مزہ یہ بھی ہے کہ یہ نوکری کل وقتی نہیں ہے۔ امیدوار اپنی نوکری کے ساتھ ساتھ یہ نوکری بھی کر سکتے ہیں۔نوکری کے اس اشتہار میں امیدوار کی قومیت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔ اس لیے یہ سمجھا جا سکتا ہے کہ کسی بھی قومیت کے لوگ اس نوکری کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔اس نوکری کے لیے مشاہرہ اس قدر نہیں ہے بس  10.40 ڈالر۔ اس نوکری سے کوئی امیر تو نہیں ہو سکے گا لیکن چاکلیٹ کے شیدائی تو شاید یہ کام مفت بھی کرنے کو تیار ہوں گے۔ اس اشتہار کے نتیجے میں کمپنی درخواستوں کی ایک بڑی تعداد کی امید کر رہی ہے۔گزشتہ سال کمپنی کی جانب سے اسی نوعیت کی نوکری کا اعلان کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں دنیا بھر سے 6000 درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔