اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,432FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

فرض شناس شہری نے ایمانداری کی مثال قائم کر دی

عدیل ولی (سیالکوٹ)
سیالکوٹ سٹی سرکل کے علاقہ پیرس روڈ پر چند روز قبل شہری کوپانچ لاکھ روپے سڑک پر ملے ۔
شہری نے فرض شناسی اور ایمانداری کی مثال قائم کرتے ہوئے رقم ،کوتوالی پولیس کے حوالے کردی ،جس پر پولیس نے مالک کی تلاش شروع کی اور شہر بھر میں رقم ملنے کے بینرز آویزاں کر نے کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی تشہیر کی ۔سعید یاسر نامی صنعتکار نے پولیس سے رابطہ کیا۔پولیس نے مکمل تحقیق کے بعد اے ایس پی سٹی سرکل حنا منور نے اپنے دفتر میں شہری کو اسکی گمشدہ پانچ لاکھ روپے کی رقم اسکے حوالے کر دی ۔شہری نے رقم ملنے پر ایس ایچ او کوتوالی کوثر نعیم اور رقم ملنے والے شہری کا شکریہ ادا کیا۔

فرض شناس شہری نے ایمانداری کی مثال قائم کر دی…U

فرض شناس شہری نے ایمانداری کی مثال قائم کر دی، سٹرک سے ملے پانچ لاکھ پولیس کے حوالے کر دیئے ۔پولیس نے دس روز بعد اصل مالک کو تلاش کر کے رقم اس مالک کے حوالے کر دی

Gepostet von News Alert am Mittwoch, 13. März 2019