اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

854,416FansLike
9,986FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سندھ رینجرز کی کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں

پاکستان رینجرزسندھ نےشہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 5ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق زمان ٹاؤن کے علاقے سے 2 بھتہ خور شفیق الرحمان اور محمد عمیر کو گرفتار کیاگیاجو بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ سرسید کے علاقے میں رینجرزاور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان محمد عمران ،محمدعمر عرف شاہ رُخ اور عدنان کو گرفتار کیاجومنشیات فروشی میں ملوث ہیں ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ،ایمونیشن مسروقہ سامان اور منشیات بھی بر آمد کرلی گئی ہےـ تمام ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔