اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

844,412FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سندھ پولیس کی تاریخ کا بڑا فیصلہ

سندھ پولیس کے افسران و اہلکاروں کے لئے بڑی خبر
دس سالہ ملازمت کے دوران طبعی طور پر انتقال کرجانیوالے پولیس ملازمین کے ورثاء کو چھ ماہ تک پچیس ہزار ماہانہ ادائیگی کی جائیگی۔شہید اہلکاروں کی تجہیز وتکفین کے علاوہ ورثاء کوبروقت تین لاکھ روپےکی امدادی رقم بھی دی جائیگی۔اس بات کا فیصلہ آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام کی سفارشات کی روشنی میں سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ہونے والے اجلاس میں شریک بورڈ ممبران ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ ،ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز سندھ، ڈی آئی جی فائنانس،اے آئی جی ویلفیئر سندھ،سی پی ایل سی چیف، اور دیگر کی متفقہ رائے اور مشاورت سے کیا گیا۔
اجلاس میں متفقہ طور پر کیئے جانیوالےایک اور فیصلے کے مطابق شہید پولیس آفیسر یا جوان کی تجہیزوتکفین کی رقم کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ انکے حقیقی اور قانونی ورثاء کو فوری اوربروقت تین لاکھ روپئے کی امدادی رقم کی بھی ادائیگی کی جائے گی تاکہ محکمانہ مراعات کی باقاعدہ فراہمی تک کی مدت کےدوران شہدائے پولیس کی فیملیز کے گذربسرکو آسان بنایا جاسکے۔ آئی جی سندھ نے دوران اجلاس اے آئی جی ویلفیئر سندھ کو ہدایات دیں کہ اسکولز، کالجزاور جامعات کے منتظمین سے روابط کرکےشہدائے پولیس کے بچوں کی تعلیم کےحوالے سے سیٹس اورکوٹہ مختص کرنیکے اقدامات اٹھائے جائیں۔اے آئی جی ویلفیئر سندھ ڈاکٹررضوان احمدنےدوران بریفنگ بتایا کہ اکتوبر تا دسمبرسال2018کی سہہ ماہی میں5418 پولیس بیواؤں کے اکاؤنٹس میں مجموعی طور پر 77.2 ملین کی رقم آن لائن منتقل کی گئی۔جنوری تا مارچ سال2019 کی سہہ ماہی کے لیئے بھی بورڈ نے 77.1 ملین کی رقم پولیس بیواؤں کے اکاؤنٹس میں آن لائن منتقل کرنیکی باقاعدہ اجازت ومنظوری دیدی ہے۔