اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

867,111FansLike
9,993FollowersFollow
565,700FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

حکومت پاکستان کیجانب سے لیبر ورکرز کو فلیٹس کے تحفے

ننکانہ صاحب (عثمان سندرانہ ) صوبائی وزیر محنت و انسانی حقوق پنجاب انصر مجید خان نے پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ کے زیر اہتمام ننکانہ صاحب کے علاقہ واربرٹن میں کثیر المنزلہ فلیٹس ودیگر سہولیات پر مشتمل 926ملین سے زائدروپے کی لاگت سے تعمیر کی جانے والی لیبر کالونی کا باقاعدہ افتتاح کر دیاصوبائی وزیر نے واربرٹن میں مزدوروں کیلئے گھروں کی الاٹمنٹ کے حوالے سے قرعہ اندازی ۔ننکانہ صاحب کے علاقہ واربرٹن میں پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ کے زیر اہتمام 7مئی 2014ء کو208 فلیٹس پر مشتمل اس کالونی کی تعمیر کے لیے 926ملین روپے کی خطیر رقم سے ضلع ننکانہ صاحب کے صنعتی مزدوروں کے لیے لیبر کالونی بنانے کا آغاز کیا گیا تھا۔ صوبائی وزیربرائے محنت و انسانی وسائل پنجاب انصر مجید خان نے حکومت پاکستان کی جانب سے سکول، کھیل کے میدان، پارک مسجد اور تمام بنیادی سہولیات سے آراستہ واربرٹن لیبرکالونی میں غریب اور محنت کش مزدوروں کے لیے گھروں کی الاٹنمنٹ کے حوالے سے قرعہ اندازی کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد،راہنما پی ٹی آئی بلال احمد ورک،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) ڈاکٹر فہد ممتاز،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(فنانس اینڈ پلاننگ) رانا امجد،ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر ننکانہ صاحب ذولفقار علی خان کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر برائے محنت و انسانی وسائل پنجاب انصر مجید خان نے واربرٹن کالونی میں حکومت پاکستان کی جانب سے مزدوروں کے لیے گھروں کی الاٹمنٹ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مزدور طبقہ کے لیے گھر بنانا حکومت پاکستان کا احسن قدم ہے بے گھر افراد کے لیے عنقریب فیس IIکا سنگ بنیاد رکھا جائے گا جس سے مزدور طبقہ کے لوگ مستفید ہونگے۔انہوں نے مزید کہاکہ یہ فلیٹس جس شخص کے نام الاٹ ہونگے وہ اس کو کرایہ پر نہیں دے سکتا اور نہ ہی بیچ سکتا ہے اگر کوئی شخص ایسا کرتا ہوا پایا گیا تو اس کی الاٹمنٹ کینسل کر دی جائے گی صوبائی وزیربرائے محنت و انسانی وسائل پنجاب انصر مجید خان…..صوبائی وزیر انصر مجید خان نے کہا کہ حکومت نے پنجاب لیبر پالیسی تیار کی ہے جس کے تحت ہر ضلع میں کوآرڈی نیشن کمیٹیاں قائم کی جائیں گی۔ جس میں ایمپلائز کے ساتھ صنعت کا ر بھی مسائل حل کرائیں گے۔پنجاب انڈسٹریل ریلیشنز ایکٹ میں بہتری لائی جارہی ہے۔ سوشل سکیورٹی میں رجسٹریشن کے بعد ریٹائرڈ ورکر بھی حکومتی سہولیات کا حق دار ہوگا۔ مزدور کی تنخواہ15ہزار سے بڑھا کر 16ہزار 500کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے قوم کو 3کینسر ہسپتال، نمل یونیورسٹی دی اور پورے پاکستان کے بچوں کو اپنے سینے سے لگایا۔انہوں نے کہا کہ میرا ایجنڈا لیبر کو اس کی اصل پہچان دلانا ہے۔ مزدور کے ساتھ اس کے پورے خاندان کی ذمہ داری اب محکمہ لیبر خود اٹھائے گا۔ انہیں اب مزید خوشخبریاں بھی دیں گے۔ ورکرز ویلفیئر فنڈز کا پیسہ ایف بی آر کے ذریعے فیڈرل حکومت کو جاتا تھا اسے صوبائی حکومت کو واپس دلانے کے لئے متحرک ہیں، اب آپکا پیسہ آپ پر ہی خرچ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم آزمائش سے گزررہے ہیں۔ صنعت کار میرے بھائی ہیں، لیبر اور ان کا رشتہ برقرار رہے گا. انہوں نے کہا کہ وہ کنٹریکٹ پر بھرتیوں کے خلاف ہیں۔ ہر ایک آفیسر اور ملازم کو مستقل ہونا چاہئے،اس بارے میں اصلاحات لارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں 1400فلیٹس تیار ہیں جن کی مختلف شہروں میں قرعہ اندازی ہورہی ہے۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ روٹی، کپڑا، اور مکان کا نعرہ کسی اور نے لگایا تھا جس پر بھٹو آج بھی زندہ ہے مگر اس پر عملاً کچھ نہیں کیا گیا اس نعرے کو پورا تحریک انصاف کرے گی