سرگودھا: شرارت کرنے پر دینی مدرسہ میں استاد کا 12سالہ طالب علم پر وحشیانہ تشدد۔۔۔

سرگودھا(آصف جوئیہ سے)فیکٹر ی ایر یا بھلوال میں پڑھائی کے دوران شرارت کر نے پر دینی مد ر سے کے استاد کا 12 سالہ طالب علم پر وحشیانہ تشد د ۔تھپڑ اور مکوں کی با ر ش کر دی ایک آنکھ کی بینائی ضائع ہو نے کا خد شہ پید ا ہو گیا۔ذرائع کے مطابق دینی مد رسے کے ایک استاد نے 12 سالہ طالب علم زبیر خا ن کو مبینہ طور پر معمولی شرارت کر نے پر تشد د کا نشانہ بنا یا جس پر اس کے اہل خانہ نے مقدمے کے اندراج کے لئے تھانہ میں باضابطہ درخواست دے دی ۔بچے کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ہم نے بچے کو قرآن پڑھنے کے لئے مدرسے میں بھیجا جہا ں اس پر جانوروں کی طر ح تشد د کیا گیا ۔متاثرہ طالب علم کے والد نے بتا یا کہ میرے بیٹے کو اس قدر تشد د کا نشانہ بنا یا گیا کہ ڈاکٹر و ں نے آنکھ کا آپریشن کر نے کے لئے 40 ہزار روپے مانگے ہیں میں محنت مزدوری کر نے والا آدمی ہو ں کہا ں سے 40 ہزار روپے دوں۔