اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,592FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

پھالیہ بلال چوک میں 2 گروپوں کے درمیان فائرنگ سے 1 نوجوان جانبحق ہو گیا

پھالیہ (مرزا قیصر) بلال چوک میں 2 گروپوں کے درمیان فائرنگ سے 1 نوجوان جانبحق ہو گیا ۔مقتول طاہر کھوکر اپنے ساتھی کے ساتھ بلال چوک پھالیہ میں موجود تھا کہ کچھ نوجوانوں نے فائرنگ شروی کر دی جس کے نتیجے میں طاہر کھوکھر شدید زخمی ہوگیا جب کہ اس کا ساتھی معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔ زخمی کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے طاہر جان کی بازی ہار گیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ پھالیہ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی او ر نعش کو قبضہ میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔۔ یاد رہے ضلع بھر میں گزشتہ 7 دنوں میں فائرنگ کے 4 واقعات ہوئے ہیں جن میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔