اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

850,748FansLike
9,980FollowersFollow
563,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

کرپشن میں کس کا کیا کردارتھا تفصیل بنا کر پیش کی جائے

سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں شہبازشریف کی ضمانت منسوخی کیس کی سماعت کی۔ شہبازشریف کی جانب سے سابق اٹارنی جنرل اشتراوصاف علی پیش ہوئے۔ فواد حسن فواد کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ کیس میں اضافی دستاویزات جمع کروانا چاہتا ہوں۔جسٹس عظمت سعید نے حکم دیا کہ کرپشن میں کس کا کیا کردارتھا تفصیل بنا کر پیش کی جائے۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے بھی الزامات کا چارٹ بنا کر پیش کرنے کی ہدایت کی۔ جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیے کہ جس نے کاغذات جمع کروانے ہیں کروا دے، ہم نیب کے وکیل اور تفتیشی افسر کو تفصیل سے سنیں گے۔جسٹس عظمت سعید نے نیب کے وکیل نعیم بخاری سے کہا کہ آپ کو ضمانت منسوخی کیلئے محنت کرنا پڑے گی۔ سپریم کورٹ نے شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کیس کی سماعت 15 مئی تک ملتوی کردی۔