اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

851,131FansLike
9,980FollowersFollow
563,300FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے عوامی شکایات کے فوری اندراج کیلئے وفاقی محتسب موبائل ایپلی کیشن کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد (محمد جابر ) صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ صرف وہی اقوام کامیابی حاصل کرتی ہیں جو معاشرے میں ہونیوالے ظلم اور ناانصافی کے خلاف اٹھ کھڑی ہوتی ہیں۔ اسلام آباد میں ایک عوامی سیمینار اور وفاقی محتسب کی نئی ویب سائیٹ اور موبائل ایپلی کیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے عوام اور صحافیوں پر زور دیا کہ وہ ملک کا مثبت تشخص اجاگر کریں۔محتسب موبائل ایپلی کیشن کا اجراء لوگوں کی شکایات کے فوری اور با آسانی اندراج کے لئے کیا گیا ہے۔صدر نے کہا کہ انصاف عوام کا بنیادی حق ہے۔ انہوں نے محتسب کو ہدایت کی کہ وہ اپنے دائرہ کار میں اضافے کیلئے الیکٹرونک، پرنٹ اور سوشل میڈیا استعمال کریں۔اس سے پہلے اپنے خطبہ استقبالیہ میں وفاقی محتسب سید طاہر شہباز نے کہا کہ صدر کی ہدایت پر اس سال کو محتسب کے دائرہ کار میں توسیع اور آگاہی سے منسوب کیا گیا ہے۔ملک کا مثبت تشخص اجاگر کرنا ہر پاکستانی کا فرض ہے۔