حکومت مہنگائی سے عوام کا جینے کا حق بھی چھین رہی ہے

مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہےکہ رمضان المبارک کے مہینے سے قبل عوام کو ریلیف دینے کے بجائے حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، حکومت مہنگائی سے پریشان عوام سے ان کا جینے کا حق بھی چھین رہی ہے۔مریم نواز نے کہا کہ ملک میں لوگوں کے روزگار رک گئے ہیں، مزدور گھر بیٹھے ہیں اور تنخواہ دار طبقے کی تنخواہیں وہی پرانی ہیں۔ مریم نواز نے سوال کیا کہ حکومت بتائے کہ مجبور عوام حکومتی نااہلی اور نالائقی کا بوجھ مزید کیسے برداشت کریں گے۔