اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,888FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پیپلز پارٹی کے وفد کا لاڑکانہ رتوڈیرو اسپتال کا دورہ،ایچ آئِی وِی وائرس میں مبتلا مریضوں کی عیادت، متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، فریال تالپور

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپورنے لاڑکانہ کے علاقے رتوڈیرو کے تعلقہ ہسپتال میں داخل ایچ آئِی وِی وائرس میں مبتلا مریضوں کی عیادت کی۔ اس موقع پرانکا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور حکومتِ سندھ ایچ آئی وی مریضوں اوران کے ورثاء کو اکیلا نہیں چھوڑے گی۔ مریضوں کے مکمل علاج معالجے کا بندوبست حکومتِ سندھ کرے گی۔ مریضوں کے بہتر علاج کے لیئے تمام وسائل بروئے کارلائیں گے۔ بیماری کوپھیلنے سے روکنے کے لیے پیپلز پارٹی نے بھی عوامی سطح پر آگہی مہم شروع کردی ہے۔ فریال تالپور نے درخواست کی کہ مریضوں کے نام اور تصاویر میڈیا اور سوشل میڈیا پر نشر یا شائع کرنے سے اجتناب کیا جائے. فریال تالپور کے ہمراہ پی پی رہنما نثار احمد کھوڑو، سہیل انور سیال، اعجاز احمد لغاری، خیرمحمد شیخ اور دیگر موجود تھے۔