اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

852,425FansLike
9,982FollowersFollow
563,700FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

2022 میں پاکستان کا پہلا خلا باز خلا میں جائے گا

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ رویت ہلال سے متعلق پانچ سال کا کیلنڈر 15 رمضان المبارک سے پہلے آجائے گا،جس کے بعد وہ کابینہ کے پاس جائے گا ، تمام علماء ہمارے لئے قابل احترام ہیں،2022میں ہمارا پہلا خلا باز خلا میں جائے گا ، بھارت کو غلط فہمی ہے کہ وہ ہم سے آگے نکل گیا ہے ہم اسے مات دیں گے ،پاکستان حلال اتھارٹی اب فعال ہو جائے گی، تمام لیبارٹریوں کو اپ گریڈ کریں گے ، ملک میں 1500کے قریب سرکاری اسکولوں کو اسٹیٹ آف دی آرٹ سائنس اسکول بنائیں گے ،پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے وزارت اطلاعات میں بھی اصلاحات کا سلسلہ شروع کیا تھا ، ہم نے کوشش کی کہ ایڈورٹائزمنٹ کے نظام میں شفافیت آئے۔