اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,829FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

تیل کی ترسیل کےدو سعودی بحری جہازوں پر حملہ

تیل کی ترسیل کےدو سعودی بحری جہازوں پر حملہ کیا گیا ہے۔ سعودی وزیر تیل خالد الفالح کے مطابق یہ حملہ متحدہ عرب امارات میں الفجیرہ کی اس بندرگاہ کے نزدیک کیا گیا، جو آبنائے ہرمز کے قریب واقع ہے۔ انہوں نے اسے تیل کی بین الاقوامی ترسیل کو نقصان پہنچانے کی ایک کوشش قرار دیا۔ ان حملوں میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ابھی تک یہ بھی معلوم نہیں کہ اس واقعے کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔ آبنائے ہرمز تیل اور گیس کی ترسیل کی اہم ترین بحری گزر گاہ ہے۔