اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,592FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

پھالیہ میں مبینہ انسانی اسمگلر نے گرفتاری کے لئے آئی ایف آئی اے کی ٹیم پر حملہ کردیا

پھالیہ میں مبینہ انسانی اسمگلر نے گرفتاری کے لئے آئی ایف آئی اے کی ٹیم پر حملہ کردیا اور دو اہلکاروں کو یرغمال بنا کر تشدد کیا اور شدید ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے
پھالیہ کے علاقہ جاگو کلاں میں ایف آئی اے لاہور کی ٹیم نے مبینہ انسانی اسمگلر جبران کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزم نے ساتھیوں سمیت ایف آئی اے ٹیم پر حملہ کردیا اور شدید ہوائی فائرنگ شروع کردی ، ملزمان نے ایف آئی اے کے دو اہلکاروں کو یرغمال بنا کر بدترین تشددکا نشانہ بھی بنایا ، اطلاع ملنے پرمقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور یرغمال بنائے گئے اہلکاروں کو بازیاب کروالیا جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی اہلکاروں کو طبی معائنہ کے لئے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ سترہ ملزمان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے ، پولیس ذرائع کے مطابق دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور دیگر کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں