اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,355FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

حکومت اوربلوچستان نیشنل پارٹی کا اتحاد مزید مضبوط ،خدشات دور

وزیراعظم عمران خان سےسردار اختر مینگل کی سربراہی میں بی این پی کے وفد نے ملاقات کی ہے، جس میں حکومتی معاہدے پر بات چیت ہوئی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نےسردار اختر مینگل کے تمام خدشات دور کر دیئے ہیںاور ان کے وفد کو مطمئن کر لیا گیا ہے، لاپتہ افراد کے معاملے میں بہت جلد پیشرفت ہوگی، بلوچستان کا وفاقی ملازمتوں میں کوٹہ 6 فیصد کرنے پر بھی اتفاق ہوگیا، آئندہ اتحادیوں میں دوری نہ ہو اس کیلیے بھی طریقہ کار بنا لیا، 10 ارب کا ترقیاتی بجٹ ملنا بی این پی کا حق ہے۔
دوسری جانب بی این پی مینگل نے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ مشاورتی اجلاس میں کیا گیا۔ اختر مینگل نے مولانا فضل الرحمان کے نام تحریری پیغام دیا۔ انہوں نے خط مولانا اسعد محمود کے حوالے کیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ اے پی سی میں ہماری سفارشات کا جائزہ لیا جائے، اپوزیشن ہمارے مطالبات پر غور کرے۔