اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,829FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پاکستان نے ورلڈکپ میں ناقابل شکست نیوزی لینڈ کو شکست دے دی

ایجبسٹن میں کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 237 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 238 رنز کا ہدف دیا تھا، نیشم اور گرینڈ ہوم نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔کین ولیم سن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہیں ہوا اور ابتدائی دو وکٹیں 24 رنز پر گر گئیں، نیوزی لینڈ کی آدھی ٹیم 83 رنز پر پویلین لوٹ چکی تھی۔نیشم اور گرینڈ ہوم نے نیوزی لینڈ کی بیٹنگ کا سہارا دیا، جمی نیشم نے 97 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور کولن ڈی گرینڈ ہوم نے 64 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔مارٹن گپٹل کو محمد عامر نے اپنے ہی اوور میں پویلین بھیج دیا، کولن منرو 12، روس ٹیلر 3 اور ٹام لیتھم 1 رن بنا کر شاہین شاہ آفریدی کا نشانہ بنے۔کیوی کپتان کین ولیم سن کو لیگ اسپنر شاداب خان 41 رنز پر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔شاہین شاہ آفریدی نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، شاداب خان اور محمد عامر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے دئیے جانے والے 238 رنز کا ہدف قومی ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 49.1 اوورز میں حاصل کرلیا، بابر اعظم نے شاندار سنچری اسکور کی۔پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو اوپنر فخر زمان 9 رنز بنا کر بولٹ کا نشانہ بنے، امام الحق 19 رنز بنا کر فرگوسن کے باؤنسر پر گپٹل کو کیچ دے بیٹھے۔سینئر آل راؤنڈر محمد حفیظ ورلڈ کپ میں تیسری مرتبہ پارٹ ٹائم بولر کو وکٹ دے بیٹھے اور 32 رنز بنا کر کین ولیم سن کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔بابر اعظم نے ناقابل شکست 101 رنز کی اننگز کھیلی، حارث سہیل 68 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، کپتان سرفراز احمد نے وننگ شاٹ کھیلتے ہوئے 5 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ، لوکی فرگوسن اور کپتان کین ولیم سن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔