اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,496FansLike
9,979FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

قبائلی علاقوں میں انتخابات کا کامیابی سے انعقاد امن اور جمہوریت کی فتح ہے

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی سے متاثرہ قبائلی علاقوں میں انتخابات کا کامیابی سے انعقاد امن اور جمہوریت کی فتح ہے۔  معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قبائلی عوام کی بڑی تعداد نے اپنے ووٹ کا آئینی اور جمہوری حق استعمال کیا جو قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں اور ان قبائلی علاقوں میں امن اور استحکام کے قیام کے لیے اپنا اہم کردار ادا کیا ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے امید ظاہر کی کہ علاقے کے نئے منتخب نمائندے علاقے کی ترقی کے عمل میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں امن وامان کی بحالی کے لیے مسلح افواج اور سول اداروں کی قربانیوں کو سراہا۔ واضح رہے کہ خیبرپختونخواہ میں ضم ہونے والے 7 قبائلی اضلاع کی 16 صوبائی نشستوں پر پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ غیرسرکاری وغیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدواروں کو 7، تحریک انصاف کو 5، جے یو آئی ف 2 جبکہ اے این پی اور جماعت اسلامی کو ایک ایک نشست پر برتری حاصل ہے۔