اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,197FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

لداخ کے معاملے پربھارت نے چینی سالمیت کی خلاف ورزی کی

چین نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارت کی حرکت چین کی خود مختاری کے لیے خطرہ ہے۔چین نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت ایسے اقدامات سے گریز کرے جو سرحدی مسائل مزید پیچیدہ کرنے کا سبب بنیں۔چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ ہم پاکستان اور بھارت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ متعلقہ مسئلے کو بات چیت سے پر امن طور پر حل کریں۔انھوں نے واضح طور پر کہا کہ بھارت کی جانب سے مقامی قوانین پر یک طرفہ نظر ثانی چین کی علاقائی خود مختاری کو کم زور کر رہی ہے، جو ناقابل قبول ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ اس طرح کے اقدامات مؤثر نہیں ہو سکیں گے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ چین کو کشمیر کی موجودہ صورت حال پر سخت تشویش ہے، بھارت نے لداخ کے معاملے پر چین کی سالمیت کی خلاف ورزی کی، بھارت کی جانب سے لداخ کو وفاقی علاقہ قرار دینے کا فیصلہ نہیں مانتے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر پر چین کی پوزیشن بہت واضح اور مستقل ہے، یہ مسئلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تاریخ کی میراث ہے، جس پر عالمی برادری کا اتفاق رائے ہے۔