اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

844,412FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

میجر جنرل آصف غفورنے شاہ رخ خان کو بھی کھر ی کھری سنا دیں

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پاکستان مخالف ویب سیریز بنانے والے بھارتی مسلمان اداکار شاہ رخ خان کو مخاطب کرکے کہا ہے کہ تم بالی ووڈ کے ناسور میں ہی رہو۔
حقیقت میں ‘ را’ کے جاسوس کلبھوشن یا دیو کو دیکھو ، ونگ کمانڈر ابھی نندن اور 27 فروری 2019 کی صورتحال دیکھو۔آپ بالی ووڈ ناسور میں رہنے کے بجائے امن اور انسانیت کی بات بھی کرسکتے تھے
آپ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری مظالم ، ہندو توا اور آر ایس ایس کے نازی ازم کے خلاف آواز بلند کرکے امن کو پرموٹ کرسکتے تھے۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان نے نیٹ فلکس کیلئے بارڈر آف بلڈ نامی ایک سیریز پروڈیوس کی ہے جس میں بلوچستان میں انڈین خفیہ ایجنسی ‘را’ کے آپریشن کو دکھایا گیا ہے ۔ شاہ رخ خان نے اس سیریز کا ٹریلر ٹوئٹر پر شیئر کیا تھا ۔