اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,261FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

مودی سن لو ہم اینٹ کاجواب پتھرسےدیں گے

اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا آج پوراپاکستان کشمیریوں کےساتھ کھڑا ہے، کشمیری بہت مشکل وقت سےگزررہےہیں، تقریباً 80 لاکھ کشمیری گزشتہ4 ہفتے سے کرفیو میں محصور ہیں، ہم سب کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، دکھ دردمیں شریک ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پیغام دیتےہیں جب تک کشمیریوں کوآزادی نہیں ملےہم ان کیساتھ رہیں گے، کشمیریوں کی آزادی کےلیےآخری دم تک ان کیساتھ کھڑے رہیں گے، یہ کیسی حکومت ہے، جو کشمیریوں پر ایسے مظالم ڈھا رہی ہے۔
وزیراعظم نے کہا آرایس ایس میں مسلمانوں کیخلاف نفرت ہے، آرایس ایس کانظریہ ہٹلرکے نظریے سے مطابقت رکھتاہے، انتہاپسند ہندو چاہتے ہیں بھارت سے مسلمانوں کو نکال دیں، آرایس ایس چاہتی ہے بھارت میں صرف ہندو رہیں اور اس نظریے کی بنیاد پر کشمیریوں پر مظالم ڈھارہی ہے۔انہوںنے کہاکہ پوری دنیاکوکشمیریوں کیساتھ کھڑےہوناچاہیےتھا، افسوس ہےجب مسلمانوں پر ظلم ہوتا ہے تواقوام متحدہ خاموش رہتاہے، جب تک کشمیر آزاد نہیں ہوتا ہر فورم پر کشمیریوں کی جنگ لڑوں گا، کہا تھا کشمیریوں کا سفیر بنوں گا اور کشمیریوں کے لیے آواز اٹھاتا رہوں گا۔
وزیراعظم نے کہا آرایس ایس کانظریہ بھارت میں عیسائی اور دیگر مذاہب کیلئے بھی خطرہ ہے، آر ایس ایس بھارت میں سیکولر طبقے کیلئے بھی خطرناک ہے، آر ایس ایس کے ممبر نے ہی گاندھی کو قتل کیا تھا، آرایس ایس بھارت کے آئین اور سپریم کورٹ کونہیں مانتا، صرف ہندتوووا اور ہندو راج کو مانتا ہے۔عمران خان کا کہنا تھا عالمی رہنماؤں سےبات ہوئی اور سب کو کہا کشمیریوں کیلئے کھڑے ہوں، عالمی رہنماؤں کو کہا اگر آج نہیں کھڑے ہوئے تو بات بہت آگے جائےگی، فاشست مودی حکومت کیخلاف کھڑے ہوں۔انھوں نے مزید کہا بھارت پھرایک ڈرامہ یاآزادکشمیرمیں کچھ کرنےکی کوشش کرے گا، مودی سن لو ہم اینٹ کاجواب پتھرسےدیں گے، ہماری فوج پوری طرح تیار ہے، کسی بھی جارحیت کاجواب دیںگے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دوایٹمی طاقتوں کےدرمیان جنگ کانقصان خطےنہیں پوری دنیاکوہوگا، اقوام متحدہ میں بھی بتاؤں گادوایٹمی طاقتوں میں جنگ کااثرکہاں تک ہوگا ، مظلوم کشمیریوں پرمظالم عالمی سطح پراٹھائیں گے۔