اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

847,684FansLike
9,979FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

افغان طالبان وفدکی اسلام آباد آمد، وزیراعظم عمران خان سے ملاقات بھی متوقع

افغان طالبان کے دوحہ دفترکے ترجمان سہیل شاہین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تصدیق کی ہے کہ افغان طالبان کاوفدآج اسلام آباد جائے گا، ملا عبدالغنی برادرکی سربراہی میں افغان طالبان کا وفدپاکستانی حکام سے ملاقات کرے گا، وفد باضابطہ دعوت پر پاکستان کا دورہ کررہا ہے۔
دوسری جانب افغان امن عمل کے لئے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد اسلام آبادمیں پہلے سے موجود ہیں، زلمےخلیل زاد گزشتہ روزچین سے پانچ رکنی وفد کے ساتھ پاکستان پہنچے تھے، طالبان کا وفد امریکی نمائندہ خصوصی سے بھی ملاقات کرے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ زلمے خلیل زاد پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جس میں امریکہ کے طالبان سے مذاکرات میں پیدا ڈیڈ لاک پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
یاد رہے امریکا سے مذاکرات کی ناکامی پر افغان طالبان کا وفد روس اور چین کا دورہ کرچکا ہے، جہاں ملاقاتوں میں امریکا کے ساتھ ہونے والے امن مذاکرات پر بات چیت کی گئی تھی۔