اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

852,425FansLike
9,982FollowersFollow
563,700FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

جس کا دل چاہتا ہے قومی خزانہ بے دردی سے اڑا دیتا ہے

اسلام آباد میںجسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے پیپلزپارٹی کی گزشتہ حکومت میں سرکاری ملازمین کی تین سال کی مراعات سمیت نوکریوں پربحالی کے خلاف کیس کی سماعت کی۔
جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں نے اس ملک کو ذاتی جائیداد سمجھ رکھا ہے، برطرف ملازمین کو ایک دن کے لئے بحال کرکے تمام مراعات دے دی گئیں، کیا قومی خزانہ کوئی خیراتی ادارہ ہے، جس کا دل چاہتا ہے قومی خزانہ بے دردی سے اڑا دیتا ہے، ٹیکس کے پیسوں کا کسی کو درد نہیں۔
وکیل نے بتایا کہ ملازم اختر عباس کو نوکری پر بحال ہونے پر 28 لاکھ روپے کی مراعات ملیں، اس معاملے کو چیلنج کیا گیا تو سروس ٹربیونل نے ایک دن کی بحالی اور مراعات کا فیصلہ برقرار رکھا۔ ٹریڈنگ کارپوریشن نے فیصلےکے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔
سپریم کورٹ نے بحال ملازمین سے متعلق تمام اپیلوں کونومبر میں سماعت کے لئے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔