اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,962FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ، بیشتر بیمار پڑگئے

ذرائع کے مطابق نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پلیئرز کی رفتار، برداشت اور مضبوطی کی مانیٹرنگ کا آغاز ہو گیا، مزید دو دن آزمائش کا مرحلہ جاری رہے گا، ذرائع کے مطابق عثمان شنواری ٹائیفائیڈ کے باعث غیر حاضر رہے، ٹیسٹ کپتان اظہرعلی، اسد شفیق اور محمد رضوان وائرل انفیکشن میں مبتلا ہیں جن کی کیمپ میں واپسی کا تعین نہیں ہو سکا، حسن علی اور فخر زمان کی انجریز سے مکمل صحتیابی کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کا آغاز ہوگیا جہاں سٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ یاسر ملک نے کھلاڑیوں کی رفتار، برداشت اور مضبوطی کی مانیٹرنگ کی جانچ شروع کر دی لیکن بدقسمتی سے فٹنس کیمپ میں باقاعدہ آغاز سے قبل بیماریوں نے ڈیرے ڈال لئے اور پہلے روز محض دس کھلاڑی اپنی شرکت کو ممکن بنا سکے۔
ذرائع کے مطابق فاسٹ باؤلر عثمان شنواری ٹیسٹ کیلئے نہیں پہنچ سکے جو سری لنکا کیخلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ سے پہلے ٹائیفائیڈ میں مبتلا ہو گئے تھے اور ابھی تک وہ صحتیاب نہیں ہو سکے ہیں۔ ٹیسٹ کپتان اظہرعلی، مڈل آرڈر بیٹسمین اسد شفیق اور وکٹ کیپر محمد رضوان بھی وائرل انفیکشن سے نجات کی کوششوں میں مصروف ہیں اور تاحال اس بات کا تعین نہیں کیا جا سکا کہ وہ کیمپ میں کب واپس آئیں گے اور ان کے ٹیسٹ کب ہوں گے۔
دوسری جانب فاسٹ باؤلر حسن علی اور اوپننگ بیٹسمین فخر زمان بھی پی سی بی میڈیکل سٹاف کی جانب سے کلیئرنس کے منتظر ہیں کیونکہ نومبر دو ہزار انیس سے حسن علی اپنی فریکچر زدہ پسلیوں کی دیکھ بھال کر رہے ہیں جبکہ فخر زمان کمر کی تکلیف سے دوچار ہیں جن کی مکمل صحتیابی کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں حسن علی کا بحالی پروگرام بارہ جنوری تک جاری رہے گا جس کی تکمیل پر ان کا سکین کرایا جائے گا اور پھر ان کی واپسی کا تعین کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے فٹنس کے کم از کم مقررہ معیار کے حصول میں ناکام رہنے والے کھلاڑیوں کی ماہانہ تنخواہ سے پندرہ فیصد بطور جرمانہ منہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور جب تک وہ فٹنس کا مطلوبہ معیار حاصل نہیں کرتے ان کی تنخواہوں سے کٹوتی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ لیگ سپنر شاداب خان، فاسٹ باؤلرز وہاب ریاض اور محمد عامر کے فٹنس ٹیسٹ 20 اور 21 جنوری کو ری شیڈول کئے گئے ہیں کیونکہ وہ بی پی ایل کھیل رہے ہیں۔