اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

844,117FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

امریکہ: ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ عدالت کیطرف سے معطل

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے ٹک ٹاک ویڈیو ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنے پر پابندی کوامریکی جج نے معطل کردیا ہے۔ وفاقی عدالت کے جج کارل نکولس نے اپنے ابتدائی حکم میں ٹک ٹاک کی مالک بائٹ ڈانس کی طرف سے دائر کر دہ درخواست پر اس ویڈیو ایپ کو فی الحال دستیاب رکھنے کی اجازت دے دی۔ صدر ٹرمپ نے قومی سلامتی کو لاحق خطرات کے پیش نظر گزشتہ ماہ اگست میں ہی ٹک ٹاک اور ایک دیگر چینی ایپ وی چیٹ پر پابندی عائد کرنے کے لیے ایگزیکیوٹیو آرڈر جاری کر دیے تھے۔ وائٹ ہاوس کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو سروس کروڑوں امریکی شہریوں کے ذاتی کوائف چینی حکام کو پہنچاتی ہے۔ جبکہ ٹک ٹاک انتظامیہ ٹک ٹاک پر پابندی کو آئینی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتی ہے۔ ٹک ٹاک پر یہ پابندی امریکی صدارتی انتخابات کے بعد 12 نومبر سے نافذ العمل ہونے والی ہے۔