اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,592FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

پاکستانی بلے باز بابر اعظم کا ایک اور اعزاز:ریکارڈ قائم

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک روزہ کرکٹ میں ایک اور منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

جنوبی افریقا کے خلاف گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں بابر اعظم نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 103 رنز اسکور کیے۔یہ بابر اعظم کی ایک روزہ کرکٹ میں 13 ویں سنچری تھی جو انہوں نے اپنے 76 ویں انٹرنیشنل میچ میں اسکور کی۔
بابر اعظم نے سنچری اسکور کر کے ناصرف اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا بلکہ انہوں نے ایک روزہ کرکٹ میں 13 سنچریاں اسکور کر کے جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔