اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

844,117FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

خود کو ڈیموکریٹک موومنٹ کہنے والے فوج سے کہتے ہیں حکومت گرادو:وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد: خود کو ڈیموکریٹک موومنٹ کہنے والے فوج سے کہتے ہیں حکومت گرادو:وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں لودھراں تا ملتان شاہراہ کی اپ گریڈیشن و بحالی منصوبے کی سنگ بنیاد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پچھلی حکومت کے مقابلے میں ہماری حکومت نے 3 گنازیادہ سڑکیں بنائی ہیں، ہماری حکومت کے پہلے ہی ہفتے میں کہا جانے لگا کدھر ہے نیا پاکستان اور حکومت ناکام ہوگئی، ہم نے ڈھائی سال بہت صبر سے گزارے، میڈیا میں بہت تنقید ہوئی، اپوزیشن نے بھی این آر او نہ ملنے پر تنقید کی کہ ملک تباہ ہوگیا، میرے اپنے لوگوں کو مشکل وقت سے گزرنا پڑا، کل بھی اپوزیشن نے مل کر ڈرامہ کیا ہے کہ ملک بربادی کی طرف چلاگیا۔