اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,962FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کی آسانی کیلئے ایپ متعارف کروا دی

ریاض(آن لائن ) عمرہ زائرین کیلئے سعودی حکومت نے ایک ایسی سہولت فراہم کر دی جس سے عمرہ زائرین خوش ہو گئے ۔ سعودیہ پہنچنے پر کئی افراد کو ہوٹل کا کمرہ بک کرنے ، ٹرانسپورٹ سمیت کئی مسائل کا سامنا تھا جس کے پیش نظر سعودی حکومت نے اب یہ تمام سہولیات آن لائن پہنچانے کیلئے کام مکمل کر لیا ۔ سعودی میڈیا کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے ’اعتمرنا‘ ایپلی کیشن کے ذریعے ہوٹل میں کمرہ بک کرانے اور زیارات مقدسہ کیلئے ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ اس سے قبل مذکورہ اپیلی کیشن کے ذریعے صرف عمرہ ویزہ اور خانہ کعبہ و مسجد نبوی میں جگہ کی تصدیق کی جا سکتی تھی ۔