اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,787FansLike
9,989FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

اندر سے اپوزیشن عمران خان کے ساتھ ملی ہوئی ہے ۔ شیخ رشید

راولپنڈی(آن لائن ) راولپنڈی میں ماں بچہ اسپتال کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن حکومت کے خلاف کچھ نہیں کر رہی، بلاول زرداری 27 فروری کو آئیں اور باقی بھی 23 مارچ کو آئیں، فضل الرحمان کو بھی آنے کا شوق ہے تو وہ بھی آجائیں، اسلام آباد کا موسم کیسا ہوگا اور ملک میں کورونا کی صورتحال کیا ہوگی ابھی اس میں وقت ہے۔دھرنا اور لانگ مارچ میں کچھ نہیں ہونے والا، ساڑھے تین سالوں میں اپوزیشن کو کوئی کامیابی نہیں ہوئی ہے اور اب بھی نہیں ہوگی، ہمیں احساس ہونا چاہئیے کہ ہم نے قومی زمہ داری کا ثبوت دینا ہے، میں نے کہاتھا فنانس بل سینیٹ سے منظور ہوجائےگا، سب کو معلوم ہو چکا ہے کہ قومی اسمبلی کے بعد سینٹ سے بھی حکومت کا ہر بل منظور ہو جاتا ہے، اندر سے 14 سے 15 آدمی عمران خان کے ساتھ ہیں، عدم اعتمادکی بات کرنے والوں کو پتہ ہونا چاہیے کہ بندے لانے ہوتے ہیں۔