اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,770FansLike
9,999FollowersFollow
568,400FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

یو کرائن میں لائیو شو کے دوران صحافی کا روسی سیاستدان پر تشدد

یوکرائن(آن لائن) روس اور یوکرائن کے درمیان کشیدگی برقرار۔یوکرائن میں لائیو ٹی وی شو کے دوران صحافی نے روسی سیاست دان پر حملہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق روسی سیاست دان کو ٹی وی شو میں روس کی جانب سے موجودہ صورتحال پر موقف کے لئیے دعوت دی گئی تھی۔شو کے دوران یوکرائن کا صحافی سوال پوچھتے ہوئے غصہ پر قابو نہ رکھ سکا اور روسی سیاست دان کے منہ پر زور دار تھپڑ رسید کر دیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ایک وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صحافی نے روسی سیاست دان کو پہلے تھپڑ مارا اور پھر اگلے ہی لمحے کرسی سے نیچے گرا کر مکوں کی بارش کر دی۔شو میں موجود دیگر مہمانوں نے صحافی کو روکنے کی کوشش کی جس دوران بھی صحافی روسی مہمان کو لگاتار تشدد کا نشانہ بناتا رہا۔