اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

861,203FansLike
9,984FollowersFollow
564,900FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

لاہور قلندر کی ٹیم ٹرافی لے کرشاہین شاہ آفریدی کے گھر پہنچ گئی

لنڈی کوتل(آن لائن) لاہور قلندر کی انتظامیہ کپتان شاہین شاہ آفریدی کے والد کی دعوت پر پی ایس ایل 7 کی ٹرافی لے کر لنڈی کوتل میں ان کے گھر پہنچ گئی۔شاہین شاہ آفرید ی کے والد نے گھر کے احاطے میں سینکڑوں علاقہ مکینوں کے ہمرا ٹرافی آٹھائی اور خوشی کا اظہار کیا

۔شاہین شاہ آفردی جو کہ اس وقت راولپنڈی ٹیسٹ کھیل رہے ہیں ۔انھوں نے یہ مناظر دیکھے تو وہ بھی خوشی سے پھولے نا سمائے ۔شاہین شاہ آفریدی نے ٹوئیٹر پیغام میں لاہور قلندر کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور اپنے والد کے لیے کہا کہ ان ہاتھوں میں ٹرافی دیکھیں ،جنہوں نے مجھے اس مقام تک پہنچایا،اب تک کا بہترین احساس ہے۔ ابو جی مجھے آپ پر بہت فخر ہے۔